جیکب آباد آتشزدگی ،دو گھر میں قیمتی سامان اور لاکھوں روپے مالیت کے چاول جل کر خاکستر

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) جیکب آباد کے قریب قصبہ امیر بخش نوناری میں آتشزدگی ،دو گھر اور لاکھوں روپے مالیت کے چاول جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب ٹھل کے قصبہ امیر بخش نوناری میں چولہے سے نکلنے والی چنگاری کے باعث عبدالنبی جعفری اور بابل نوناری کے گھر اور گھر میں موجود قیمتی سامان اور لاکھوں روپے مالیت کے چاول جل کر خاکستر ہوگئے ،آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے خاندان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیںجبکہ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ ان کی مالی معاونت کرے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں