محکمہ صحت کلاس فور کے ملازم منتخب نمائندوں سے مایوس ہوکر مخیر حضرات سے مدد لینے کے لیئے پریس کلب جعفرآباد پہنچ گئے

منگل 17 جنوری 2017 21:24

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء)محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے کلاس فور کے ملازم منتخب نمائندوں سے مایوس ہوکر مخیر حضرات سے مدد لینے کے لیئے پریس کلب جعفرآباد پہنچ گئے عرصہ چھ سال سے ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ایک ماہ کے اندر اگر ٹرانسپلانٹ نہ ہوا تو انکی جان کو خطرہ ہے ۔ان خیالات کااظہار طفیل احمد کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

طفیل احمد کھوسہ نے بتایا کہ گزشتہ چھ سالوں سے وہ جگر کینسر کے hd.hb کے مرض میں مبتلا ہیں ان کا تعلق غریب گھرانے سے ہے وہ اپنی تمام جمع پونجی علاج معالجے پر لٹا چکے ہیں اور وہ محکمہ صحت جعفرآباد میں کلاس فور کے ملازم ہیں انکی تین بچیاں ہیں وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اب ان کے پاس علاج کے لیئے ایک روپیہ بھی نہیں ہے منتخب نمائندوں کے پاس ہیلتھ کی مد میں کروڑوں کے فنڈز آئے لیکن انکی کوئی مدد نہیں کی گئی منتخب نمائندوں نے ان سے ملنا بھی گوارہ نہیں کیا ہے ڈاکٹروں نے آپریشن کا خرچہ 60لاکھ روپے بتایا ہے جو ان کے دسترس سے باہر ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ٹرانسپلانٹ نہیں کرایا گیا تو انکی جان کو خطرہ ہے انہوں نے حکومت پاکستان حکومت بلوچستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ انکے علاج معالجے میں ان کے ساتھ تعاون کریں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں