وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں دہشت گردی کو لگام دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے،ڈاکٹر صاحب جان لاشاری

ہفتہ 18 فروری 2017 23:02

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) لاشاری قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر صاحب جان لاشاری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں دہشت گردی کو لگام دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے سیہون شریف میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں زائرین پر خود کش حملے کی شدید الفاظوں میںمذمت کرتے ہوئے واقعہ کو سفاکیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہیں پاکستان کے تمام صوبوں میں شہریوں ،سیکورٹی فورسز ، صحافیوں ،زائرین کو نشانہ بنانے سے 100افراد شہید اور 300سے زائد زخمی ہوئے ہیں جو اس ملک کیلئے ایک لمحا فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں