آرمی چیف سے جہلم اور کھاریاں کینٹ کے دورہ کے موقع پر فوجی افسران اور جوانوں کے سوالات ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے تفصیلی جوابات دیئے

فوجی افسران کا راناثناء اللہ کے فوجی عدالتوں بارے بیان پر برہمی کااظہار ، نیو زگیٹ کی تحقیقات مکمل نہ ہونے کا بھی شکوہ

جمعرات 12 جنوری 2017 22:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جہلم اور کھاریاں کینٹ کے دورہ کے موقع پر فوجی افسران اور جوانوں نے سوالات کئے جس کے آرمی چیف نے تفصیلی جوابات دیئے ، فوجی افسران اور جوانوں نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی سے متعلق رانا ثناء اللہ خان کے بیانات پربرہمی کا اظہار کیا ایک انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر پر بھی سوالات کئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی افسران نے منعقدہ تقریب کے دوران آرمی چیف سے کئے گئے سوالات کے دوران فوجی عدالتوں کی کارکردگی سے متعلق رانا ثناء اللہ خان کے بیانات پربرہمی کا اظہار کیا اور ایک انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر پر بھی سوالات کئے۔ فوجی افسروں نے سوال کیا کہ متنازعہ خبر کی تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں ‘ افسران نے شکوہ کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی ہے۔ آرمی چیف نے تمام سوالات کے تفصیلی جواب دئیے ۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں