محکمہ اوقاف کاسندھ کے تمام مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 18 فروری 2017 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) محکمہ اوقاف نے سندھ کے تمام مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست بھی دے دی۔

(جاری ہے)

چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر درخواست کی موجودہ صورتحال میں مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے۔ سانحہ سیہون کے بعد کراچی میں زائرین کے لئے بند کیے گئے 27 مزار تاحال نہیں کھولے جاسکے،شہر میں ساڑھے تین ہزار مزارات موجود ہیں، سب سے بڑی درگاہ عبداللہ شاہ غازی مزار پر زائرین کی آمدورفت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں