افسرمال کوٹلی سردارپرویزکی دبنگ انٹری‘شہریوںکی شکایات پرایکشن لیتے ہوئے ناجائزتجاوزات‘ریٹ لسٹ چیکنگ

ہوٹلوںکی صفائی ستھرائی کی چیکنگ،تجاوزات کرنے والوں،سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ لگانے والوں اور ہوٹلوں پر کھانوںکے ناقص معیاروصفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات نہ ہونے پرہزاروںروپے کے جرمانے

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)افسرمال سردارمحمدپرویزخان کی دبنگ انٹری،شہریوںکی شکایات پرایکشن لیتے ہوئے ناجائزتجاوزات،ریٹ لسٹ چیکنگ،ہوٹلوںکی صفائی ستھرائی کی چیکنگ،تجاوزات کرنے والوں،سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ لگانے والوںاورہوٹلوںپرکھانوںکے ناقص معیاروصفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات نہ ہونے پرہزاروںروپے کے جرمانے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعوامی شکایات پرایکشن لیتے ہوئے افسرمال سردارمحمدپرویزخان نے ہمراہ ڈاکٹرامورحیوانات محمدلطافت،ہیڈکانسٹیبل محمدخلیل،مرزاامتیاز،ملک نثار،اسدچوہدری ودیگربلدیہ اہلکاران کے ہمراہ کوٹلی سٹی کادورہ کیادورہ کے دوران انہوںنے ناجائزتجاوزات کرنے والوں،سرکاری ریٹس سے زیادہ قیمت پرچیزیںفروخت کرنے والوں،ہوٹلوںمیںکھانوںکے معیارکے ساتھ ساتھ ہوٹلوںکی صفائی ستھرائی کوبھی چیک کیااس موقع پرانہوںنے غیرمعیاری کھانے بنانے والوں،صفائی ستھرائی نہ رکھنے والوں اورتجاززات کرنے والوںکوسخت جرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

افسرمال سردارمحمدپرویزخان نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگرآئندہ ہوٹلوںمیںصفائی ستھرائی کاعمل بہترین نہ پایاگیاتونہ صرف ان کومزیدبھاری جرمانہ ہوگابلکہ ان کاہوٹل بند بھی کیاجاسکتاہے آفیسرمال سردارمحمدپرویزخان نے شہرکے اندرمختلف جگہوںپرتاجروںکی طرف سے ناجائز تجاوز ات کابھی معائنہ کرتے ہوئے ناجائزتجاوزات کوہٹانے کے ساتھ ساتھ تاجروںکوہدائت کی کہ وہ اپناسامان شٹرکے اندررکھیںباہرسڑ ک پرسامان رکھنے سے جہاںٹریفک بلاک ہوتی ہے وہیںپرپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کوریلیف پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریگی ہوٹلوںکے اندرکھانوںکے معیارکوبہتررکھاجائے ناقص،مضرصحت کھانے بیچنے والوںکومعاف نہیںکیاجائے گااورصحت وصفائی کاخیال نہ رکھنے والوںکے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائیگی۔

آفیسرمال سردارمحمدپرویزخان کی طرف سے شہرکے اندرہوٹلوںکی چیکنگ اورتجاوزات کے عمل کوشہریوںنے بہترین اندازمیںسراہتے ہوئے انہیںمبارکبادبھی پیش کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں