لاہور،گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 3 بہنیں جاں بحق

جمعرات 19 جنوری 2017 12:00

لاہور،گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 3 بہنیں جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں واقع گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے 3 بہنوں کی جان لے لی، جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ صباء ، 4 سالہ عیشاء اور 2 سالہ طیبہ شامل ہیں۔ آتشزدگی کا واقعہ سوامی نگر مصری شاہ میں پیش آیا جہاں جاوید نامی شہری کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے پل بھر میں مکان کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ کی زد میں آ کر 7 سالہ صباء ، اسکی بہنیں 4 سالہ عیشاء اور 2 سالہ طیبہ بری طرح جھلس گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور انہوں نے تینوں بہنوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں صباء اور عیشاء کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرعلاج دو سالہ طیبہ کی حالت بھی تشویشناک تھی۔ ڈاکٹروں نے بچی کے علاج کی کوششیں کیں مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے اور چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں گزارنے کے بعد طیبہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں