دنیا میں سب سے زیادہ قیمتی اورعظیم رشتہ والدین کا ہوتا ہے ‘ فلمسٹار نور

منگل 13 اکتوبر 2015 11:44

دنیا میں سب سے زیادہ قیمتی اورعظیم رشتہ والدین کا ہوتا ہے ‘ فلمسٹار نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) فلمسٹار نو رنے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ قیمتی اورعظیم رشتہ والدین کا ہوتا ہے اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن کے والدین حیات ہیں ان کی خدمت کر کے انہی آخرت بہتر کریں ۔انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیٹی ہونیکی حیثیت سے مجھے اپنی والدہ سے بے پناہ محبت ہے اور اسی طرح میری بیٹی فاطمہ مجھ سے بے حد پیار کرتی ہے ۔

ا گر میں ایک لمحے کے لئے اس کی نظروں سے اوجھل ہوجاؤں تو وہ بے چین ہو کر رونا شروع کردیتی ہے ۔نور نے کہا کہ میرے نزدیک خدا کی ذات نے ماں ، بیٹی کا ایسا انمول رشتہ بنایا ہے روز محشر اولاد کو اس کی والدہ کے نام سے پکاراجائے گا اورخدا کی جانب سے یہ بھی ماں کیلئے ایک انعام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں