ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ، ملتان ڈویژن اور لاہور ڈویژن کی کامیابی

جمعرات 19 جنوری 2017 12:03

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے مغل پورہ انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ ملتان ڈویژن نے کراچی ڈویژن کو 2-0 گول سے جبکہ لاہور ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 3-1 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل مینجر میکینکل لیاقت علی چغتائی مہمانِ خصوصی تھے جب یہ گرائونڈ پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ان کا آفیشلز اور کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ورکشاپس سلمان صادق شیخ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ورکشاپس محمد اسماعیل، محمد اسحاق بٹ، ریلوے فٹ بال ٹیم مینجر شیخ محمد انور، انٹرنیشنل ونیشنل کھلاڑی اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-0 گول تھا۔

(جاری ہے)

ملتان ڈویژن کی طرف سے کھیل کے آٹھویں منٹ میں مبشر کالا نے پینلٹی کک کے ذریعے گول کیا۔

کھیل کے 87 ویں منٹ میں مبشر کالا نے ہی پینلٹی کک کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلا دی۔ دوسرے میچ میں لاہور ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔ نعیم ہیرا کی ہیٹرک۔ کھیل کے 9 ویں منٹ میں پشاور کی طرف سے نوید شاہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1 گول کی برتری دلا دی۔ کھیل کے 39 ویں، 45 ویں اور 83ویں منٹ میں لاہور ڈویژن کے نعیم ہیرا نے عمدہ کھیل کے ذریعے گول داغے اور اپنی ٹیم کو 3-1 گول سے کامیابی دلادی۔ طارق مسعود میچ کمشنر، رئوف باری ریفری اسیسر جبکہ زبیر شہزاد، محمد امجد، عدیل انور اور شمس پرویز نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں