اشیائے خورونوش کے نئے نرخ مقررکردیئے گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

لیہ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)صارفین کو اشیائے خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر اور کوالٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و تاجر نمائندئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں ۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونعیم اللہ بھٹی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں مختلف اشیائے خورد نو ش کی رسد وطلب کے مطابق فراہمی اور آٹا ،چاول ،دال چنا،دال مسور ،دال ماش ،دال مونگی،کالا چنا،سفید چنا،سرخ مرچ ،بیسن چینی،گوشت ،دہی کے نئے نرخ مقرر کیے گئے۔اجلاس میں حاجی مختیار حسین نے مرغیوں کے کچر ئے سے آئل کی تیاری کی روک تھام ،علی جان نے گاڑیوں کی شہر میں داخلے کے نئے اوقات مقرر کرنے ،ایسے امور بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مہر محمد اقبال سمرا نے انڈوں ،آلو ،ٹماٹر اور فروٹ کے نرخوں پر کنٹرول کرنے کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔اے ڈی سی تجاویز پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے کہا کہ صارفین کے معاشی حقوق کاتحفظ کرنے کے لیے مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر اشیاے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائیں۔بعد ازاں حاجی مختیار حسین کے توجہ دلانے پر مرحوم ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راجہ افتخار حسین اور ڈی سی واجد علی شاہ کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں