اولیاء کرام نے دین اسلام کولوگوںکے دلوں تک پہنچایا ، اسلام میں انتہاء پسندی ، رجت پسندی کی گنجائش نہیں ،کشمیر کی سرزمین اولیاء کے سرزمین ہے،وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

پیر 16 جنوری 2017 11:02

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے اپنی تعلیمات کے ذریعے خطہ کے اندر دین اسلام کولوگوںکے دلوں تک پہنچایا ۔ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس میں انتہاء پسندی ، رجت پسندی کی گنجائش نہیں ۔کشمیر کی سرزمین اولیاء کے سرزمین ہے محبت ، اخوت بھائی چارہ ، رواداری ،بلا تفریق انسانی ہمدردی یہاںکے بسنے والے لوگوں کا خاصا رہی ہے اس میں بنیادی کر دار اولیاء کی تعلیمات کا ہے ۔

جنہوں نے احکامات الہی کے مطابق سنت رسول ﷺکے حقیقی تصور ات سے لوگوں کو روشناس کرواتے ہوئے اس انداز سے دینی و دنیاوی معامالات میں خطہ کے انسانوں کی ایسی تربیت کی کہ یہ خطہ مہذب و خود کفیل طرز زندگی علم ادب ، ہنر مندی اور پرامن ثقافت کا ایک عرصہ تک مرکز رہا ۔

(جاری ہے)

اسلام میں حقوق و فرائض کی بڑی اہمیت ہے ریاست کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حقوق کے مطالبے کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے حضرت سخی سائیں سہیلی سرکارؒ کا شمار خطہ کشمیر کے ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جن کی تعلیمات اور فیض سے لوگ رہتی دنیا تک مستفید ہوتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار سخی سائیں سہیلی سرکارؒ کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین پیمرا انصار عالم ، سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی ، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد ، صدر سیرت کمیٹی مظفرآباد صاحبزادہ سلیم چشتی خادم دربار بری امام سرکارصاحبزادہ راجہ صاحب ،میجر اوقاف راجہ فاروق، ن لیگ کے رہنما راجہ امداد علی طارق، راجہ شوکت اقبال ، راجہ قیصر مجید ، ،صاحبزادہ کالا بوا سمیت ہزاروںکے تعداد میںزائرین موجود تھے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیرنے اس موقع پر محکمہ اوقاف کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر اولیاء کرام کے مزائوں پر آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔ دوردراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کو ترجیح بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اور لنگر کی تقسیم ، صحت و صفائی کی بہتری کے ساتھ ساتھ فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات اور ان کے طرز زندگی کے مطالعہ سے ہمیں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی مذہبی ، معاشی ، اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دیں ۔ کشمیر میں قالین بافی کے صنعت نے حضرت شاہ ہمدانؒ کی بدولت مقبولیت حاصل کی اور آج بھی لاکھوں لوگوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے ۔اسی طرح کی کئی نادر ونایاب مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔حقوق العباد کی ادائیگی اور انسانیت دوستی کے فروغ کے لیے صافیاء کرام کی خدمت ناقابل فراموش ہیں ان کی ترویج و اشاعت کو یقینی بنایا جائے ۔ آزاد کشمیربھر کے اند رمحکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں