آزاد کشمیر بھر میں محرومیوں کا خاتمہ کریں گے‘ سڑکوں،پانی،بجلی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے‘فرید خان

گڈگورنس کا قیام عمل میں آچکا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے

پیر 23 جنوری 2017 13:29

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) یونین کونسل سیناں دامن کا ایک اہم ترین اجلاس زیرصدارت صدرمسلم لیگ(ن)فریدخان ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حلقہ نمبر پانچ کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان،سیدامتیازہمدانی،راجہ مشتاق خان ،قاضی شمیم اعوان،راجہ رشید ،سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں یونین کونسل کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام معاملات کو کارکنان کی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں تمام وارڈ ز کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئیصدرمسلم لیگ(ن)فریدخان ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حلقہ نمبر پانچ کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان،سیدامتیازہمدانی،راجہ مشتاق خان ،قاضی شمیم اعوان،راجہ رشید ،شیخ محمداکبر،چوہدری اکرم عالم،سرداروقار ہدایت چوہدری یوتھ راہنماء،آزادعثمانی،صدر بنی لنگڑیال خورشیدمغل،جنرل سیکرٹری گلزار حسین،راجہ امجد ودیگر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہیں ان کی جانب سے اٹھائے گئے ہراقدام کو سراہتے ہیں باالخصوص این ٹی ایس ،پی ایس سی کا قیام ان کا اہم کارنامہ ہے آ زاد کشمیر بھر میں محرومیوں کا خاتمہ کریں گے‘ سڑکوں،پانی،بجلی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے‘ میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے خلاف میرٹ کوئی کام نہیں ہوگا گڈگورنس کا قیام عمل میں آچکا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضطوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مثالی حکومت ہونے کا کردار اداء کرے گی کہ سازشوں افواہوں کے باوجود کشمیری عوام نے میاں نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نوازشریف ہی کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں اور عوام ان کے علاوہ دیگر کویکسرمستردکرچکی ہے انشاء اللہ عوام کی امیدوں پرپورااتریں گئے او ر آ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ن نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں