ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا تعلقہ ہسپتال قاضی احمد میں ہسپتال اور مختیارکار کے دفتر کا دورہ

بدھ 11 جنوری 2017 18:02

نواب شاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمدنعمان صدیق نے تعلقہ اسپتال قاضی احمد کا دورہ کیا۔ انہوں نے تعلقہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسید ارشاد کاظمی کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی ڈاکٹر اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت بنا اطلاع کے اسپتال کا اچانک دورہ کرونگا اگر کوئی بھی غیرحاضر ہوگا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ مختیارکار آفس کا دورہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے مختیارکار کو ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مسائل کو حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے سرکاری آفیسراور ملازمین اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام دیں اور عوام کے مسائل کو فوری حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں