پاک فوج میں بطور کیپٹن اور میجر ڈاکٹرکی شمولیت کے لیے شارٹ سروس ریگولرکمیشن اور پاکستان عارضی کمیشن کورس انٹری کے لئے رجسٹریشن 30 جنوری تک جاری رہے گی

بدھ 11 جنوری 2017 18:02

نوابشاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان آرمی بھرتی مرکز حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاک فوج میں بطور کیپٹن اور میجر ڈاکٹرکی شمولیت کے لیے شارٹ سروس ریگولرکمیشن اور پاکستان عارضی کمیشن کورس انٹری 2017 کے لئے رجسٹریشن 30 جنوری 2017 تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر حیدرآباد کے ٹیلیفون نمبر 0222787258پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے پاک آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں