نوشکی،صحافیوں کا کردا ر علاقے میں اہم ہیں، ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے صحافیوں نے بھرپور شعور اجاگر کیا ،سردار منظور احمد

جمعرات 5 جنوری 2017 23:01

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء)صحافیوں کا کردا ر علاقے میں اہم ہیں، ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے صحافیوں نے بھرپور شعور اجاگر کیا ، نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کا مطالعاتی ٹور پر جانا خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے چیرمین سردار منظور احمد پرکانی نے اپنے آفس میں نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ٹی پارٹی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر نوشکی پریس کلب کے صدر غلام رسول جمالدینی سمیت دیگر سینئر اراکین نے شرکت کی میونسپل کمیٹی نوشکی کے چیرمین سردار منظور احمد پرکانی نے کہاکہ صحافیوں کا اولین فرائض میں شامل ہیں کہ وہ نوشکی کے سلگتے مسائل کومیڈیا میں اجاگر کریں ، اور مسائل کی نشاندہی ہونے کے بعد مسائل کا حل متعلقہ محکمے کی زمہ داریو ں میں شامل ہیں انھوں نے کہاکہ ہفتہ صفائی مہم میونسپل کمیٹی کے پندرہ وارڈز میں بھرپورانداز میں منایا، میں نوشکی سٹی کے شہریوں، دکانداروں ،میڈیا نمائندوں، سول سوسائٹی اور دیگر حلقوں کا شکرگزار ہوں جھنوں نے ہفتہ صفائی مہم کے حوالے میونسپل کمیٹی کے لیبر ز کے ساتھ بھرپور تعاون کئے انھوں نے کہاکہ انجمن تاجران کی نشاندہی پر میونسپل کمیٹی کے جانب سے کچرہ دان لگائے ہیں، اورعوامی مطالبے کے بعد مزید کچرہ دان لگائیں گے، تاکہ دکاندار کچروں کو آب نکاسی کے نالیوں اور سڑک پر پھینکنے کے بجائے کچرہ دانو ں میں ڈالے ، مزید شہر کے بہتری کے لئے اقدامات اٹھاررہے ہیں ،تاجربرادری اور میڈیا نمائندوں کی مزید تعاون کی ضرورت ہیں، انھوں نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے صفائی کے مکینیکل برومڈ مشینری لائینگے اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے روڈز کو ون وے کراکرروڈز سپائیک لگایا جائیگا ، میونسپل کمیٹی کی شروع ہی سے یہی اولین کوشش رہی ہے کہ شہر کی خوبصورتی پر توجہ دی جائے ، صفائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے گھمبیر مسائل حل ہوسکے ، ہفتہ صفائی مہم کو سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں کوریج دینے پر نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کے شکرگزار ہیں،اس موقع پر نوشکی پریس کلب کے اراکین حاجی سعید بلوچ، سالار خدابخش مینگل، عبدالستار بلوچ، برکت زیب سمالانی ، ایم ابراھیم بلوچ، ظہور گل جمالدینی ،ظہور بلوچ اور صلاح بلوچ کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے وائس چیرمین میر آزاد خان مینگل، میونسپل کمیٹی کے کونسلر چوہدری سندیپ ،کونسلر اعجاز مینگل، اور میونسپل کمیٹی کے آفیسر ایوب شاہ اور دیگر موجود ہیں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں