عوامی مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کررہا ہوں،رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی

منگل 10 جنوری 2017 22:13

نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوششیں کررہا ہوں،ترقی یافتہ نوشکی ہماری سیاست کا اصل مقصد ہے ،آب نوشی ،تعلیم،صحت پر ساڑھے تین سالوں میں سب سے زیادہ توجہ دی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی وقبائلی رہنماء میر دائود خان بادینی کی جانب سے اپنے برادری سمیت سیاسی حمایت کے علان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے پریشانیوں اور مشکلات کا مجھے احساس ہیں ماضی میں آگر عوامی فنڈز بہتر منصوبہ بندی کیساتھ عوام کے اصل مسائل پر خرچ ہوتے تو آج عوام مشکلات سے دوچار نہیں ہوتے موجودہ تین سالوں میں ہم نے تمام یونین کونسلوں اور سٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدام کیے ہیں اور بہت سے ترقیاتی منصوبے اب بھی جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کلی قاضی آباد کے سیاسی وقبائلی رہنماء میر دائود بادینی سمیت ان کے برادری کی سیاسی حمایت کے اعلان کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور ان کے توقعات پر پوری اترنے کی بھر پور کشش کرونگا ، نوشکی کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہوچکے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اب قبائل پرستی کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا ۔ضلع نوشکی میں آب نوشی ،تعلیم اورصحت کے مسائل سابقہ ادوار میں انتہائی گھمبیر تھے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہم نے آب نوشی تعلیم اور صحت کو اولین ترجیح دی جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف مل چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں