ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا متعدد فلور ملز پرچھاپہ،آٹا میںنمی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں روپے جرمانہ

جمعہ 13 جنوری 2017 20:00

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخوپورہ کی متعدد فلور ملز جن میں ایشیاء فلور ملز ،سٹار فلور ملز،شاہدرہ فلورملز ،الصادق فلور ملز،پولو فلورملز اور سمیرا فلور ملز میں اچانک چھاپے مار کرآٹا میںنمی کی مقدار زیادہ ہونے پر ان کومجموعی طور پر دو لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانے کئے، اس موقع پرعمیر صغیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر فلور ملوں میں چیکنگ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے،آٹا کے معیار اور مقدار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ تمام فلور ملز مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عوام کو سپلائی کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی اور مقدار پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں