سیالکوٹ، بزدل دشمن نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بناکر کشمیر کی تحریک سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،ڈاکٹر طاہر محمودبٹ اور قیم زون ملک محمد عامر

جمعرات 23 فروری 2017 21:36

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی زون حلقہ123سیالکوٹ ڈاکٹر طاہر محمودبٹ اور قیم زون ملک محمد عامر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزدل دشمن نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بناکر کشمیر کی تحریک سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔مگر اسے معلوم نہیں کہ جذبوں کو دہشت سے ماند نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیر کا ایک ایک فرد آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے ۔لہذا اب دنیا کی کوئی طاقت کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے سے نہیں روک سکتی ۔ ان حالات میں ہمارے سیاسی رہنماوں کو چاہے کہ جس طرح آزاد کشمیر میں الیکشن کے وقت ان کو کشمیر کی فکر تھی اسی طرح اب بھی کشمیر کے مظلوموں کی آواز کو دنیا میں اجاگر کریں۔ خصوصا حکمرانوں کو چا ہیے کہ وہ پاکستان کی شہ رگ کو دشمن کے ناپاک پنجہ سے چھڑانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی کو معصوم جانوں کے خون کا حساب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں