پاکستان نیوی کی سیلر بیچB-2017 میں شمولیت اختیار کرنے کے مواقع، رجسٹریشن کی آخری تاریخ26فروری مقرر

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈسلیکشں سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پاکستان نیوی میں مردوں کے لئے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل)بشمول انجینئرنگ میں ڈپلوما ) اور خواتین کے لئے میڈیکل برانچ میں بطور میڈیکل ٹیکنیشن خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کئیے جارہے ہیں ۔

مذکورہ شعبوں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26فروری 2017مقرر کی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ٹیکنیکل برانچ کے لئے 65فیصد مارکس سے میٹرک سائنس پاس 16سے 20سال کی عمر اور قد 5فٹ4انچ کے پاکستانی شہریت کے حامل غیر شادی شدہ مرد حضرات اہل ہونگے جبکہ فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن ( صرف خواتین کے لئے ) تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس 65 فیصد سے پاس، عمر کی حد 16سے 20سال اور قد 5فٹ رکھنے والی غیر شادہ شدہ لڑکیاں اہل ہونگی، جبکہ میرین کے لئے تعلیمی قابلت میٹرک سائنس /آرٹس 60فیصدمارکس سے پاس عمر17سی21سال ، قد 5فٹ 6انچ ہونالازمی ہے۔

(جاری ہے)

تمام خواہشمند اہل امیدواران پاکستان نیوی کی ویب سائیٹ www.joinpaknavy.gov.pkپر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا مزید معلومات/رجسٹریشن کے لئے پاکستان نیوی بھرتی مرکز نزد آرمی پبلک اسکول بکھرا ٓئی لینڈ سکھر میںروبرو رابطہ کر سکتے ہیں جن کا فون نمبر 0715620042ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں