شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے گھوٹکی کیمپس میںداخلے جاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:43

سکھر۔ 21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے نو قائم شدہ گھوٹکی کیمپس میں تعلیمی سال 2017میں بزنس ایڈمنسٹریشن، انگلش اور کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالاجی کے شعبہ جات میں بیچلر چار سالہ پروگرام میں داخلے جاری ہیں، داخلہ فارم اور پروسپیکٹس حبیب بینک شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، مینارہ روڈ سکھر، ملٹری روڈ سکھر، روہڑی، پنوعاقل ، میرپور ماتھیلو، کشمور اور گھوٹکی کی شاخوں سے 1000روپے کی ادائیگی کے ساتھ 31جنوری2017 تک حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کیلئے پری انٹری ٹیسٹ اتوار 05فروری 2017کو ہوگا جبکہ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ 13فروری2017 کو جاری کی جائے گی۔نئے تعلیمی سال 2017کی کلاسیں بدھ 15مارچ 2017سے شروع ہوں گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں