عمرکوٹ،زمین کے تنازع پر راہموں برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ،5زخمی

پیر 16 جنوری 2017 17:55

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) عمرکوٹ کے علاقے چھاچھرو کے قریب زمین کے تنازع پر راہموں برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔دونوں گروپوں میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چھاچھرو کے قریب کنھسر تھر کے یہاں زمین کے تنازع پر راہموں برداری کے دوگروپوں میں تصادم ہو گیا۔کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استمال سے ایک شخص جان محمد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقع کے بعد دونوں گروپوں میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں