انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ کھیلوں میں سٹے بازی کی روک تھام کے لئے معاہدے پر ستخط

جمعرات 22 جنوری 2015 12:28

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ کھیلوں میں سٹے بازی کی روک تھام کے لئے معاہدے پر ستخط

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ کھیلوں میں سٹے بازی کی روک تھام کے لئے ایک معاہدے پر ستخط کیا ہے جس کا مقصد اس حوالے سے کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے انٹیجلنس کا نظام وضع کیا گیا ہے جسے آئی بی ای ایس کا نام دیا گیا ہے، اس نظام کے تحت تین خطوط پر کام کیا جائے گا جس سے ہاکی میں سٹے بازی کو دور رکھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سٹے بازی اور میچ فکسنگ کے بارے میں دنیا بھر کی ہاکی فیڈریشنز اور اس کھیل کے منتظمین کو بہتر انداز میں معلومات دی جائے گی، اس کے ساتھ تمام فیڈریشن کے در میان شفافیت، رزداری اور اعتماد کو فروغ دینے کے لئے ایک فریم ورک بھی تشکیل دیا جائے گا، انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لینڈرو نیگرے نے کہا ہے کہ ہم کھیلوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے آئی او سی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ہاکی سے وابستہ تمام فیڈریشنوں کو بھی اس حوالے سے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی او سی کے اس اقدام سے ہاکی کے کھیل کو کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور میچ فکسنگ سے بچانے اور حفاظت میں مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 22/01/2015 - 12:28:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :