Pakistan Super League Seasons
Pakistan Super League PSL is ICC registered Cricket league. Its organized on yearly basis. Find details about all seasons of PSL including their schedule, Urdu News, articles, photo galleries, matches report, teams, squads and players profiles.
پاکستان سپر لیگ کے تمام سیزنز
پاکستان سپر لیگ 2024ء
ہفتہ 17 فروری 2024 سے منگل 19 مارچ 2024
مقام : پاکستان
psl 9 will be played between 17 feb 2024 and 18 march 2024
پاکستان سپر لیگ 2023ء
پیر 13 فروری 2023 سے پیر 20 مارچ 2023
مقام : پاکستان
پاکستان سپر لیگ 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،رنگارنگ افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں کرانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا،ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئنز لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا، شہر میں مجموعی طور پر 5مقابلے ہوں گے،راولپنڈی 11 جبکہ کراچی اور لاہور 9،9 میچز کے میزبان ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5، 5 میچز ہوم گرائونڈز پر کھیلیں گی،پہلے مرحلے میں 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں میچز ہوں گے،26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور اور راولپنڈی میں مقابلے ہونے ہیں،15سے 17مارچ تک پلے آف میچز جبکہ فائنل بھی 19تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر 34 مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے، لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام کے مقابلوں کا آغاز 7 بجے ہوگا مگر ملتان میں دوسرا میچ 6بجے شروع ہوا کرے گا،پی ایس ایل کے دوران ہی ویمنز ٹیم کے 3نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے،ان میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ 2022ء
جمعرات 27 جنوری 2022 سے پیر 28 فروری 2022
مقام : پاکستان
پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا،ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ،لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا،28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا،کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ 2021ء
ہفتہ 20 فروری 2021 سے پیر 21 جون 2021
مقام : پاکستان,متحدہ عرب امارات
پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور کے میدانوں میں سجے گا۔ لاہور میں ڈرافٹنگ کے لئے فرنچائزز نے اپنے اپنے برقرار رہنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ کراچی کنگز نے عماد وسیم ، بابر اعظم ،محمد عامر ، شرجیل خان ،عامر یامین، کولن انگرام ، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو برقرار رکھا۔ لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین اور سہیل اختر کے ساتھ ہی کھیلے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، ظفر گوہر اور موسیٰ خان پر اعتماد کیا ہے۔ ٹیم پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی کو کہیں جانے نہ دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو اس بار بھی اپنے ہی پاس رکھا۔ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دے دی۔ انتظامیہ کے مطابق چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 6کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 2020ء
جمعرات 20 فروری 2020 سے بدھ 18 نومبر 2020
مقام : پاکستان
پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیںگے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔لیگ کے14میچز لاہور،9کراچی،8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ 2019
جمعرات 14 فروری 2019 سے اتوار 17 مارچ 2019
مقام : پاکستان,متحدہ عرب امارات
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانےوالے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر سمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان سپر لیگ 2018
جمعرات 22 فروری 2018 سے پیر 26 مارچ 2018
مقام : پاکستان,متحدہ عرب امارات
پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن 22فروری سے 25مارچ تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں 6فرنچائز ز ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز ، لاہورقلندرز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورز لمی شامل ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ 2017
جمعرات 9 فروری 2017 سے پیر 6 مارچ 2017
مقام : پاکستان,متحدہ عرب امارات
پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پروفیشنل ٹی ٹونٹی لیگ ہے جس کےدوسرے سیزن کا انعقاد 9فروری سے5مارچ کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی اور شارجہ میں کیا جارہا ہے ۔ ایونٹ میں 5ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں لاہور قلندرز ، پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز شامل ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں شریک ہر فرنچائز دیگر ٹیموں کے خلاف 8،8میچز کھیلے گی جس کے بعد ٹاپ 4ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ لیگ کی ہر فرنچائز نیلامی کے بعد انویسٹر کو دی گئی ہے جو اس کے مالک بھی ہیں ۔ پی ایس ایل کے کمرشل حقوق دسمبر 2015ء میں 985کروڑ روپے (93ملین ڈالر ) کے عوض 10سال کے لیے فروخت کیے گئے ہیں۔2جنوری 2016ء کو چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے اگلے ہر سیزن میں ایک ٹیم کا اضافہ کیا جائے گا تاوقتیکہ ایونٹ میں کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد 10ہوجائے ۔پی ایس ایل کی ٹائٹل سپانسرشپ 3سال کے لیے 6ملین ڈالر میں حبیب بینک لمیٹڈ کو ملی ہے ۔
پاکستان سپر لیگ 2016
جمعرات 4 فروری 2016 سے منگل 23 فروری 2016
مقام : متحدہ عرب امارات
Sri Lanka tour of England 2024
Bangladesh tour of Pakistan 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ہمراہ ہوں گے
-
انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
-
جگر کے عارضے میں مبتلا آئرش آل راؤنڈر سمی سنگھ کی حالت تشویشناک
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ہمراہ ہوں گے
-
قومی اتھلیٹ حیدر علی کوپیرس پیرااولمپک گیمز میں ڈسکس تھرو میں براؤنز میڈل جیتنے پر مبارکباد
-
ہاکی میں ہمارے کھلاڑیوںنے عالمی سطح پر خود کو منوایا ہے، سردار محمد بخش مہر