دبئی ٹینس چیمپئن شپ، فیڈرر نے روس کے میخایل کو ہرا کر فتح اپنے نام کر لی

منگل 24 فروری 2015 16:06

دبئی ٹینس چیمپئن شپ، فیڈرر نے روس کے میخایل کو ہرا کر فتح اپنے نام کر لی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) دبئی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے روس کے میخائل یوزنی کومسلسل 16ویں مرتبہ ہرادیاہے۔ دبئی: (دنیا نیوز) عالمی نمبر دو سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے 1-6 اور 3-6 سے کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو جانے والے فیڈرر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میخائل کو ہرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ انہوں نے جارحانہ ٹینس کھیلی اس لیے مقابلہ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2015 - 16:06:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :