معین علی انگلینڈ کے باقی میچز میں کامیاب رہنے کے حوالے سے پُراعتماد

ہفتہ 28 فروری 2015 14:36

معین علی انگلینڈ کے باقی میچز میں کامیاب رہنے کے حوالے سے پُراعتماد
ویلنگٹن(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء ) برطانوی او پنر معین علی پول اے میں اپنی ٹیم کے باقی میچز میں کامیاب رہنے کے حوالے سے پر اعتماد ہیں ۔ معین علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا سے مقابلہ کافی اہم ہے، اس میں فتح سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ ہم نے اسکاٹش ٹیم کو زیرکیا مگر وہ ایک انٹرنیشنل میچ تھا اور ہمیں فتح ورلڈ کپ میں ملی، اس ایونٹ میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف جیت بھی کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، ہم اب آئی لینڈرز کو قابو کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا جسے بعد میں افغانستان نے بھی ہرا دیا۔h
وقت اشاعت : 28/02/2015 - 14:36:19