آئی سی سی کا ایکشن، سری لنکن کرکٹ بورڈ پریشان
اتوار 19 اپریل 2015 12:59
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) آئی سی سی کے آنکھیں دکھانے پر سری لنکا پریشان ہو گیا، حکام نے فنڈز روکے جانے پر مختلف آپشنزپر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیر کھیل نوین دیسانائیکے نے کہا کہ ہمارے لیے ملکی قوانین سب سے زیادہ مقدم ہیں، ابھی تک کونسل نے ہم سے سری لنکن کرکٹ بورڈ میں حکومتی تقرریوں پر تحریری طور پر کوئی وضاحت طلب نہیں کی، البتہ اگر رابطہ کیا تودیکھیں گے کہ کہیں ہمارا اقدام کونسل کے چارٹر سے متصادم تو نہیں، اس کے بعد اگلے اقدام کا سوچا جائیگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا مطلوبہ معیار کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کے نتیجے میں عہدیداروں کا انتخاب ہے، یاد رہے کہ گذشتہ دنوں دبئی میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں کونسل نے سری لنکن نمائندگی کے لیے9 رکنی عبوری کمیٹی کے ممبر محمد نوسکی کو دعوت دی تھی جو انھوں نے ٹھکرا دی، البتہ چیف ایگزیکٹیو میٹنگ میں ایشلے ڈی سلوا نے شرکت کو ممکن بنایا تھا، آئی سی سی نے حکومتی مداخلت پر سری لنکا کے فنڈز روک لیے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک