فیڈ کپ ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ٹیم کو برتری دلا دی

اتوار 19 اپریل 2015 14:42

فیڈ کپ  ، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ٹیم کو برتری دلا دی

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) فیڈ کپ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی ہے،روس ، اٹلی اور جمہوریہ چیک نے بھی اپنی اپنی حریف ٹیم کیخلاف سبقت حاصل کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈ کپ میچ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کلے کورٹ پر خوب اپنی مہارت دکھائی۔

(جاری ہے)

حریف کمیلا گیورگی کے خلاف جیت سے امریکا کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ دوسرے میچ میں میزبان اطالوی کھلاڑی سارہ ایرانی نے فتح اپنے نام کی۔ اسی ایونٹ میں روسی ٹینس سٹارز نے جرمن ٹیم کے خلاف زبردست کارکردگی دکھائی اور دو صفر کی کامیابی سمیٹی۔ ادھر جمہوریہ چیک نے پیٹرا کویٹووا کی سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف فتح کی بدولت سبقت کو دو صفر کر لیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 14:42:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :