فاسٹ باؤلرراحت علی بنگلہ دیش میں فٹنس مسائل کا شکار

راحت علی نے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا

پیر 20 اپریل 2015 19:03

فاسٹ باؤلرراحت علی بنگلہ دیش میں فٹنس مسائل کا شکار

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرراحت علی بھی بنگلہ دیش میں فٹنس مسائل کا شکارہوگئے، راحت نے انجری کے باعث ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا،قومی ٹیم کے فٹنس مسائل کم ہونے کانام ہی نہیں لے رہے،صہیب مقصود، سہیل خان، یاسرشاہ اوراحسان عادل کے بعد اب فاسٹ باو?لرراحت علی بھی انجری کا شکارہوگئے، ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلرکوہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، ٹیم منیجرنوید اکرم چیمہ کے مطابق راحت علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اوروہ تیسرے ون ڈے سے قبل فٹ ہوجائیں گے، راحت علی بنگلہ دیش کیخلاف ابتدائی دومیچزمیں قابل ذکرکارکردگی نہ دکھاسکے اورصرف دووکٹیں ہی حاصل کرسکے، پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ایک روزہ میچ بدھ کومیرپورمیں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 19:03:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :