آسٹریلین کھلاڑی رسل فورڈ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جمعہ 1 مئی 2015 11:44

آسٹریلین کھلاڑی رسل فورڈ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی۔2015ء) آسٹریلین پلیئر رسل فورڈ نے انٹرنیشنل ہاکی کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں آسٹریلیا کی جانب سے 158 میچز میں 72 گولز کرنے والے 31 سالہ اولمپیئن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا انکا خواب تھا جو پورا ہو گیا ، ہر کھلاڑی کو ایک دن کھیل کے میدان سے رخصت ہونا پڑتا ہے اور انکے نزدیک انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا یہ درست وقت ہے ۔

(جاری ہے)

رسل فورڈ نے مزید کہا کہ 10سال تک ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے ، جتنی بھی ہاکی کھیلی اس سے خوب لطف اندوز ہوا، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ رسل فورڈ کو دس سالہ کیریئر میں اولمپک گیمز، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی سمیت تمام بڑے ایونٹس میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے ۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 11:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :