ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر4 ڈومیسٹک میچوں میں شرکت پر پابندی

منگل 5 مئی 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر 4 ڈومیسٹک میچوں میں حصہ لینیپر پابندی عائد کر دی۔ ان پر یہ پابندی ڈسلپن کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔ پی سی بی کی انضباطی کمیٹی نے طویل عرصے تک ان کا کیس سننے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل اقبال اسی ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔فیصل اقبال نے گزشتہ سال پینٹنگولر کپ کے موقع پر ایک میچ کے لئے ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے بعد کوچ سے بدتمیزی کی تھی۔ فیصل اقبال کو پنجاب بادشاز کے خلاف میچ میں باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر انہوں نے کوچ سے لڑائی کی اور پھر بغیر اجازت لئے بیگ اٹھا کر گھر چلے گئے تھے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 16:12:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :