وکٹ کیپر سرفراز احمد کے خیالوں میں ’’ شادی‘‘

کپتان آفریدی کے اوورز میں2 سٹمپ کو مس کر دیا‘بعض شائقین سرفراز دھوکا نہ دو کی آوازیں لگاتے رہے

جمعہ 22 مئی 2015 22:16

وکٹ کیپر سرفراز احمد کے خیالوں میں ’’ شادی‘‘

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے خیالوں میں ’’ شادی‘‘جبکہ کپتان آفریدی کے اوورز میں2 سٹمپ کو مس کر دیاجبکہ بعض شائقین سرفراز دھوکا نہ دو کی آوازیں لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز زمبابوے کے کھلاڑی ویلمز شاہد آفریدی کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے لگے تو گیند کیپر سرفراز احمد کے ہاتھ میں گئی لیکن انہوں نے مس فیلڈ کرتے ہوئے سٹمپ مس کر دیا‘شاہد آفریدی کے اوور میں ہی سرفراز احمد نے ایک اور سٹمپ آؤٹ کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا جس پر شائقین نے کہا کہ سرفراز کے خیالوں میں کر کٹ نہیں شادی گھوم رہی ہے انکو چاہیے ہمیں دھوکانہ دیں اور دھیان سے وکٹ کپنگ کر یں ۔

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 22:16:36