زاوی کی بارسلوناسے رخصتی ،ساتھیوں اورمداحوں کا خراج تحسین

پیر 25 مئی 2015 11:43

زاوی کی بارسلوناسے رخصتی ،ساتھیوں اورمداحوں کا خراج تحسین

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) سپینش فٹ بال کلب بارسلونا کے کپتان زاوی نے 17سال بعد کلب کو خیرباد کہہ دیا ،لالیگا کافائنل میچ ان کا کلب کی طرف سے آخری میچ تھااور وہ آئندہ سیزن میں قطر کے کلب السعد کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے کپتان زاویئر ہرنانڈیز کریوز کو ساتھی کھلاڑیوں اورتماشائیوں نے شاندار انداز میں رخصت کیا ۔ زاوی نے 17سالہ کیریئر میں بارسلونا کی 23ٹائٹل فتوحات کا حصہ رہے اوروہ کلب کے کامیاب ترین کپتان بھی ہیں ۔رواں برس کی لالیگا ٹائٹل کی فتح سمیت انہوں نے 8بار لالیگا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 11:43:14