ایملی موریسمو کے ہاں اگست میں پہلے بچے کی ولادت متوقع

پیر 25 مئی 2015 12:35

ایملی موریسمو کے ہاں اگست میں پہلے بچے کی ولادت متوقع

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) سابق فرنچ پلیئر ایملی موریسمو آئندہ ماہ شیڈول ومبلڈن میں برطانوی نمبرو ن ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کی کوچنگ کرنے سے متعلق کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ہاں اگست میں پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ فرنچ اوپن ختم ہونے پر اپنی صحت کے معاملات کا جائزہ لیں گی اور پھر یہ فیصلہ کریں گی کہ انہیں ومبلڈن میں فرائض نبھانا چاہئیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 12:35:16