آسٹریلین تیراک جیمز میگنوسین انجری مسائل کا شکار

پیر 25 مئی 2015 13:48

آسٹریلین تیراک جیمز میگنوسین انجری مسائل کا شکار

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) 100 میٹرز فری سٹائل میں آسٹریلیا کے دفاعی چیمپئن جیمز میگنوسین انجری مسائل کے باعث جولائی میں روس میں شیڈول ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں بائیں کندھے کے آپریشن کرانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل صحت یا ب ہو کر ریو اولمپکس کے مسابقتی مقابلوں میں ایکشن میں نظر آسکیں گے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 13:48:48