گیارواں ایم ٹی ایف اے فٹ بال سمر کیمپ 2015 کا آغاز 02 جون سے ہو گا

پیر 25 مئی 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) یارواں ایم۔ ٹی۔ ایف ۔اے فٹ بال سمر کیمپ برائے بوائز اینڈ گرلز کا ا آغاز 02 جون بروزمنگل کو ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ میں ہو گا اس کیمپ میں بوائز اینڈ گرلز فٹ بالرز فٹ بال کی جدید تربیت فیفا‘ اے ایف ایف ‘ پی ایف سی کوچوں سے ٹریننگ حاصل کریں گے۔ یہ 90 روزہ کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کے دوران لڑکوں کی ٹریننگ ہفتے میں پانچ دن منگل سے ہفتہ صبح 6:00 بجے سے 7:30 بجے تک اور چار دن پیر سے بدھ شام کو6:00بجے سے7:15 بجے تک ہو گی۔جبکہ جمعرات کو 5:00 سے 6:00 بجے ہوگی۔ اس تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے نوجوان فٹ بالرز شرکت کر رہے ہیں اور اکیڈمی میں موجود فٹ بال سہولیات اور جدید کوچنگ سسٹم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ گرلز سمر کیمپ جمعرات سے اتوار تک 6:00 بجے سے7:00 بجے ہو گا۔ میاں رضوان علی نے توقع کا اظہار کیا کہ ماڈل ٹاؤن فٹبال سمر کیمپ اسی طرح شاندار طریقے سے ہر سال منعقد ہوتا رہے گا۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 17:35:06