لارڈز ٹیسٹ، دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ

پیر 25 مئی 2015 18:29

لارڈز ٹیسٹ، دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ

لندن ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں اور اختتامی روز نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیوی ٹیم 345 رنز کے تعاقب میں میدان میں اتری تو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر اسے نقصان اٹھانا پڑا جب مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر گیری بیلنس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے ہی اوور میں سٹورٹ براڈ نے ٹام لیتھم کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کرکے نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ اس طرح دونوں کیوی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 18:29:56