شعیب ملک نے مین آف دی میچ والدہ کے نام کردیا

بدھ 27 مئی 2015 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) زمبابوے کیخلاف شاندار سنچری سکورکرکے میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے شعیب ملک نے مین آف دی میچ والدہ کے نام کردیا ، شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بڑے ہدف کے خلاف زمبابوے نے اچھا کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

ٹاپ ٹیم بھی ہوتی تو گھبرا جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈان سمیت کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ زمبابوے کے خلاف پہلے میچ کے ہیرو شعیب ملک کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی پر پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔ کوچز وقار یونس اور مشتاق احمد کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ون ڈان پوزیشن پر بھیجا۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 12:27:04