اظہر علی کی پہلی کامیابی ، بطور کپتان پہلا میچ جیت لیا

بدھ 27 مئی 2015 12:31

اظہر علی کی پہلی کامیابی ، بطور کپتان پہلا میچ جیت لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی جس کے بعد 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان اظہر علی نے بطور کپتان پہلا میچ جیتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اظہر علی نے پہلی مرتبہ بطور کپتان میچ جیتا ہے جبکہ اس سے قبل کپتان بنائے جانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھی۔ بطور کپتان دوسری سیریز میں حصہ لینے والے اظہر علی نے میچ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 79 رنز سکور کیے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 12:31:35