پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن ویلٹر ویٹ مقابلے میں امریکی باکسر کرس الجیری کو شکست دیدی

ہفتہ 30 مئی 2015 12:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن ویلٹر ویٹ مقابلے میں امریکی باکسر کرس الجیری کو شکست دے دی ہے۔نیویارک کے بارکلیز سینٹر میں کھیلے گئے مقابلے میں عامر خان امریکی باکسر پر شروع سے ہی حاوی رہے اور اپنے حریف پر مکوں کی بوچھاڑ آخر تک جاری رکھی۔

(جاری ہے)

تینوں میچ ریفریز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا ‘جیوری نے عامر خان کو 111-117، 111-117 اور 113-115 سے فاتح قرار دیا۔عامر خان کا کرس الجیری کو شکست دینے کے بعد کہنا تھا کہ الجیری نے اچھا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ میں امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتا ہوں اور اسے شکست دے کر اپنا ٹائٹل واپس اپنے نام کرنا چاہتا ہوں۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 12:25:04