قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کاکردگی،چیف سلیکٹر اصلاح الدین مستعفی ہونے کے لیے تیار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2015 15:17

قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کاکردگی،چیف سلیکٹر اصلاح الدین مستعفی ہونے کے لیے تیار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے پریشان چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر کاکہنا تھا کہ اگر ان کے استعفے سے ہاکی درست ہوجائے گی تو وہ مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں، انہیں یہ عہدہ اپنے پاس رکھنے کا نہ کوئی لالچ ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ کھیلنے کے لیے بھیجی تھی تاہم اگر اہم موقع پر کھلاڑی ہی پنلٹی سٹوک مس کردیں تو اس میں سلیکٹرز کیاکر سکتے ہیں؟۔67سالہ اصلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی ٹیم تشکیل دینے کے لیے 5سال کا وقت تھا اور ایسا کوئی دعوی نہیں کیا تھا کہ یہ ٹیم عالمی چیمپئن بن جائے گی تاہم اگر کوئی 2سال میں ٹیم کو ورلڈ کلاس بنا سکتا ہے تو وہ مستعفی ہونے کے لیے تیارہیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 15:17:37