یاسر شاہ نے ثقلین مشتاق کا لگاتار 3ٹیسٹ میچز میں 5 شکار کرنیکا ریکارڈ برابر کر دیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:20

یاسر شاہ نے ثقلین مشتاق کا لگاتار 3ٹیسٹ میچز میں 5 شکار کرنیکا ریکارڈ برابر کر دیا

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ سری لنکن زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں اور تیسر ے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5وکٹیں حاصل کر نے کے بعد یاسر شاہ لگاتار 3اننگز میں 5وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔تفصیالت کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز یاسر شاہ 5 وکٹیں حاصل کر کے لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں یاسر شاہ کی وکٹوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔سری لنکن زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 26 وکٹوں کے ساتھ پہلے جب کہ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی 23 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یاسر شاہ نے 10ٹیسٹ میچوں میں 59 شکار کئے جبکہ لگاتار 3اننگز میں 5وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

ان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث سری لنکن ٹیم دوسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل ہی 278رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں نے تیسرے میچ میں بھی سری لنکن بیٹسمینوں کو پریشان کئے رکھا۔ لیگ اسپنر نے پہلے اپل تھارنگا کو اپنا شکار بنایا، یونس خان نے کیچ لیا۔ لہیرو تھری مانے بھی ان کا شکار بنے، کیچ بابر اعظم کے حصے میں آیا۔ کپتان اینجلو میتھیوز بھی لیگ اسپنر کی گھومتی گیندوں کے چکر میں آ گئے اور بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے۔لیگ اسپنر نے چوتھی وکٹ جیہان مبارک کی اڑائی، سرفراز احمد نے انہیں اسٹمپ آؤٹ کیا، پانچواں شکار نوان پرادیپ بنے۔ دیگر تین وکٹیں راحت علی اور دو اطہر علی کے حصے میں آئیں، عمران خان اور احسان عادل کوئی آؤٹ نہ کر سکے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 15:20:22