ریوو اولمپکس سے آؤٹ ہونے پر محمد عمران نے قوم سے معافی مانگ لی

کپتان سمیت دو سینئر کھلاڑیوں نے شکست کے بعد انٹرنیشنل ہاکی سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:24

اینٹورپ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کی رولڈ ہاکی لیگ میں شکست کے بعد کپتان عمران نے قوم سے معافی مانگ لی جبکہ کپتان سمیت دو سینئر کھلاڑیوں نے اولمپک گیمز سے باہر ہونے اور کوالیفائی راؤنڈ میں شکست کے بعد انٹرنیشنل ہاکی سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ ٹیم کی وطن واپسی پر کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رو پڑے اور ان کے چہرے لٹکے ہوئے تھے ڈریسنگ روم میں جانے کے بعد کپتان محمد عمران نے ساتھی کھلاڑیوں کا ان کے ساتھ تعاون پر شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ مزید ملک کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر دو دیگر کھلاڑیوں نے بھی اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ بھی ہاکی چھوڑ دینگے کپتان محمد عمران نے مزید کہا کہ وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں پاکستان کی ٹیم اولمپک سے باہر ہوگئی ۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 22:24:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :