انفرادی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت پر خوشی ہوئی،یونس خان

سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے،یاسرشاہ

منگل 7 جولائی 2015 20:58

انفرادی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت پر خوشی ہوئی،یونس خان

پالے کیلی ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں انفرادی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت پر خوشی ہوئی۔ سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مزید فتوحات دلاؤں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے زیر کر کے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، گرین شرٹس نے 378 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ مین آف میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے یونس خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ لمبی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں، بڑا ہدف حاصل کرنے کا کریڈٹ شان مسعود کو جاتا ہے، انہوں نے جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔ مین آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کرنے والے یاسر شاہ نے کہا کہ میں نے مشی بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ایکشن پر سخت محنت کی اور اسی وجہ سے مجھے کامیابی بھی ملی، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کو مزید فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 20:58:42