تھامس بیلوکی اور الیگزینڈر ذاویرو سویڈش اوپن ٹین ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 23 جولائی 2015 12:45

تھامس بیلوکی اور الیگزینڈر ذاویرو سویڈش اوپن ٹین ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بسٹاڈ ۔23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) برازیل کے نامور ٹینس سٹار تھامس بیلوکی اور جرمنی کے الیگزینڈر ذاویرو سویڈش اوپن ٹین ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے جان مناکو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سویڈن میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں برازیل کے تھامس بیلوکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کرسچین لنڈل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر ذاویرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے فارتھ سیڈڈ جان مناکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 12:45:06