اسپیشل اولمپکس پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

بدھ 29 جولائی 2015 14:52

اسپیشل اولمپکس پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میں پاکستانی تیراکوں نے اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوا لیا۔ خواتین کے سوئمنگ مقابلے میں اقصی جنجوعہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا ، جبکہ اس سے قبل مردوں کے سوئمنگ مقابلے میں عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس اسپیشل اولمپکس میں شامل پاکستانی سپیشل ایتھلیٹس کا دستہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے خوب زور لگا رہا ہے۔ ایونٹ میں ہونے والے خواتین کے 50 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلے میں قومی ایتھلیٹ نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ اس سے قبل مردوں کی 100 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:52:13