دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر نے والے شیہان جے سوریا نے جارحانہ بیٹنگ سے ہم وطن سنتھ جے سوریا کی یاد تازہ کر دی

ہفتہ 1 اگست 2015 21:51

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر نے والے شیہان جے سوریا نے جارحانہ بیٹنگ سے ہم وطن سنتھ جے سوریا کی یاد تازہ کر دی

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں لنکن ٹیم کی جانب سے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر نے والے لیف ہینڈڈ نوجوان بلے باز شیہان جے سوریا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنے ہم وطن لیجنڈ کر کٹر سنتھ جے سوریا کی یاد تازہ کر دی ،نوجوان بلے باز نے 40گیندؤں پر 2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے شاندار40رنز کی اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

شیہان جے سوریا 90رنز کے مجموعی سکور پر سہیل تنویر کی گیندپر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مایہ ناز نوجوان بلے باز شیہان جے سوریا اپنے فرسٹ کلاس کیر ئیر میں مورز سپورٹس کلب، پولیس سپورٹس کلب ،سری لنکن انڈر 19اور انڈر 23کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 21:51:27