ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

منگل 4 اگست 2015 12:02

ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

نوٹنگھم۔04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے ٹرینٹ برج،نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 169 رنز سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

لارڈز ٹیسٹ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 405 رنز سے میچ جیت کر سیریز برابر کر دی مگر برمنگھم میں انگلینڈ نے عمدہ ایک مربتہ پھر سیریز میں کم بیک کیا اور مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج، نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 12:02:45