ورلڈ کپ ڈاؤن ہل کے راؤنڈ مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ کامیاب

منگل 4 اگست 2015 13:57

ورلڈ کپ ڈاؤن ہل کے راؤنڈ مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ کامیاب

اوٹاوو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 اگست۔2015ء) ورلڈ کپ ڈاؤن ہل چیمپئن شپ کے راؤنڈ مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ نے میدان مارلیا ۔ کینیڈا کے گردونواح میں خطرناک ٹریک پر سائیکلسٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اونچے نیچے پتھریلے راستوں پر شرکاء کو دشواری کا سامنا رہا، برطانیہ کے جوش برائس لینڈ نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ مرحلہ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ 4 منٹ 22.15 سیکنڈز میں طے کیا، امریکہ کے ایرون ون پوائنٹس ٹیبل پر لیڈ کررہے ہیں، خواتین میں بھی برطانیہ کی سائیکلسٹ فاتح رہیں۔ برطانیہ کی ریچل اتھرٹن نے 5 منٹ 3.67 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ میدان مارلیا ۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 13:57:43