زمبابوے سے متنازع شکست ، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر چلا گیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:43

زمبابوے سے متنازع شکست ، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر چلا گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) زمبابوے سے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں متنازع شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد 9ویں نمبر پر چلی گئی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجے ترقی ملنے پر آٹھویں پوزیشن پر فائز ہوئی، 3 میچز کی سیریز سردست1-1 سے برابر ہے، تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ پیرکوکھیلا جائیگا، گرین شرٹس اسے جیت کر دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی آٹھویں پوزیشن واپس حاصل کرسکتے ہیں، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 14:43:07