بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین آخری ٹی ٹونٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا

منگل 6 اکتوبر 2015 13:39

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین آخری ٹی ٹونٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹو نٹی جمعرات کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں جنوبی افریقہ کو2-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز جنوبی افریقہ نے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 6اور دوسرے میں 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 13:39:27